عوام کی ریلیف اور سہولیات

عوام کی ریلیف اور سہولیات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، زرشاد خان

ویب ڈیسک: ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین زرشاد خان نے مردان پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران ڈیڈک چیئرمین ڈی ایج کیو ہسپتال کی پناہ گاہ میں ناقص سہولیات، سٹاف کی عدم موجودگی پر برہم ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی ریلیف اور سہولیات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یوں لگ رہا ہے جیسے کہ ڈی ایج کیو ہسپتال کی پناہگاہ کو گزشتہ ایک ماہ سے کھولا ہی نہیں کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی سی کو فون لگاتے ہوئے کہا کہ پناہ گا کا کوئی بورڈ نہیں، کسی کو پتہ ہی نہیں کہ یہاں پر پناہگاہ ہے بھی کہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ریلیف اور سہولیات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
ڈیڈک چیئرمین زرشاد خان نے کہا کہ عوامی ٹیکس سے بنے اداروں سے عوام کو سہولیات میسر ہونا ہوگا ، ڈیڈک چئیرمین کی ہدایت پر ڈی سی مردان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے غیر خاضر سٹاف کو معطل کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہ غریب عوام کیلئے بہترین منصوبہ ہے، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کو پناہ گاہ کو مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  خون کا عطیہ کرنا