کانڑو شمشی خان رابطہ پل

تالاش: 6 کروڑ کی لاگت سے کانڑو شمشی خان رابطہ پل تعمیر نہ ہوسکا

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر میں 7 سال گزرنے کے باوجود وادی تالاش میں 6 کروڑ کی لاگت سے کانڑو شمشی خان رابطہ پل تعمیر نہ ہو سکا، پل کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے 10 دیہات کے 40 ہزار لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔
رابطہ پل کا 90 فیصد تعمیراتی کا مکمل ہو چکا ہے تاہم فنڈز کی کمی کے سبب ٹھیکہ دار تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ گیا، اس لئے برساتی ندی میں طغیانی کے سبب لوگوں کا رابطہ آر پار علاقوں سے کٹ جاتا ہے۔
اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر پراجیکٹ کے لیے فنڈز ریلیز کر کے ہماری مشکلات کا خاتمہ کرے، انہوں نے دھمکی دی کہ کانڑو شمشی خان رابطہ پل کی تعمیر کیلئے فنڈز ریلیز نہ ہوئے تو بھرپور احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی: طلباء یونین کی بحالی سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور