ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ معدنیات پختونوں کو جہیز میں تو نہیں ملے۔ پختونوں نے قربانی دے کر اس ملک کے امن اور معدنیات کے تحفظ کا فریضہ انجام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو خودمختاری اور اپنے وسائل کی خودمختاری ملی ہے، وسائل و معدنیات کسی کو بھی جہیز میں نہیں ملے، اس کیلئے پختونوں کی تاریخ دیکھی جائے جو کہ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔
Load/Hide Comments