ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج برداشت اور رواداری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، عالمی یوم برداشت اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کی منظوری جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ دن پہلی مرتبہ 2005 میں منایا گیا، اور تب سے اب تک یہ سلسلہ جاری ہے، اور ہر سال اس دن خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو اجاگر کرنے کا اہتمام کریں گی۔ برداشت اور رواداری کے خصوصی دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لوگوں کو دوسروں کے عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج برداشت اور رواداری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، عالمی یوم برداشت اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کی منظوری جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی۔
Load/Hide Comments