ویب ڈیسک: دوسرا ٹی20 بھی کینگروز کے نام رہا اس کامیابی کے ساتھ ہی میزبان الیون کو سیریز میں 0-2 کی واضح اور فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی، جبکہ اس میچ میں پاکستان کو 13رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز پر ہمت ہار گئی، پاکستان کی جانب سے صرف عثمان خان ہی کینگروز کے سامنے ٹک سکے، انہوں نے 38 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
قبل ازیں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا، میتھیو شارٹ 32، جیک فریزر 20، گلین میکسویل 21، مارکس سٹونس 14، ٹم ڈیوڈ 18 اور ایرون ہارڈی 28 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 4، عباس آفریدی نے 3 جبکہ سفیان مقیم نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ یوں دوسرا ٹی20 بھی کینگروز کے نام رہا اور پاکستان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایک روزہ میچز کی سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے نام کر چکی ہے.
Load/Hide Comments