پاکستان کی ویمنز کرکٹرز کیلئے سینٹرل

پاکستان کی ویمنز کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کی ویمنز کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا گیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ 25-2024 سیزن کیلئے 16 ویمنز کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے۔
گزشتہ سال 20 کرکٹرز کو 2 سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا تاہم اس دوران کہا گیا تھا کہ 24-2023 کے سیزن کے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو کیٹگری وائز کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ کپتان قومی ٹیم فاطمہ ثنا اور وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کو اے کیٹگری میں ترقی دی گئی ہے جبکہ بائیں ہاتھ کی سپنر سعدیہ اقبال اپنی حالیہ عمدہ کارکردگی کی بنا پر بی کیٹگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔
سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 نئی انٹریز گل فیروزہ، رامین شمیم اور تسمیہ رباب کی گئی ہیں، تسمیہ رباب نے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کیا، گل فیروزہ 2018 اور رامین شمیم 23-2022 کے بعد دوبارہ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ ندا ڈار، عالیہ ریاض، انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقار اور سدرہ نواز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی تجدید نہیں کی گئی تاہم یہ تمام کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گی۔
پاکستان کی ویمنز کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا گیا۔ کھلاڑیوں کو 4 کیٹگریز میں رکھا گیا ہے۔ کیٹگری اے میں فاطمہ ثنا، منیبہ علی اور سدرہ امین، کیٹگری بی میں ناشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال، کیٹگری سی میں ڈیانا بیگ اور عمیمہ سہیل جبکہ کیٹگری ڈی میں غلام فاطمہ، گل فیروزہ، نجیہہ علوی، رامین شمیم، صدف شمس، سیدہ عروب، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن اور ام ہانی کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کیسز: پشاور ہائیکورٹ کاسیکرٹری دفاع کو پیش ہونے کا حکم