ویب ڈیسک: سابق ورلڈ چمپئن مائیک ٹائسن کو نوجوان باکسر جیک پال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ باکسنگ لیجنڈ اور سابق عالمی ہیوی ویٹ چمپئن مائیک ٹائسن کو یوٹیوبر سے باکسر بننے والے جیک پال نے ہرا دیا۔
ذرائع کے مطابق نیٹ فلکس فائٹ کے اہم معرکے میں 19 سال بعد باکسنگ ارینا میں واپسی کرنیوالے 58سالہ سابق چمپئن مائیک ٹائیسن پہلے ہی میچ میں شکست کھا گئے۔ ٹیکساس کے باکسنگ ارینا میں ہونے والی فائیٹ میں جیک پال نے ٹائیسن کو زیر کیا۔
مائیک ٹائیسن کا مقابلہ اپنی عمر سے 31 برس چھوٹے باکسر جیک پال سے تھا۔ فائٹ کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر جیک پال کے حق میں ہوا، 8 راؤنڈ کے مقابلے میں تینوں ججوں نے جیک پال کو فاتح قرار دیا۔ یاد رہے کہ سابق ورلڈ چمپئن مائیک ٹائسن کو نوجوان باکسر جیک پال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Load/Hide Comments