ویب ڈیسک: ایران نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل نہ کرنے کا واضح اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے واضح کیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنا نہیں چاہتا۔ امریکی میڈیا نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران نے گزشہ ماہ جو بائیڈن انتظامیہ کو اس حوالے سے خط بھی لکھا تھا، جس میں ایران نے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کے قتل کی سازش نہیں کرے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ایرانی کوشش جنگ تصور ہوگی۔ امریکا نے ٹرمپ کے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں ایک افغان شہری کو گرفتار کیا تھا۔ اس گرفتار ہونے والے افغانی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے ہے۔
بائیڈن انتظامیہ نے الزام لگایا تھا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ایران ملوث ہے اور ملزم فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے یہ کام سونپا تھا۔ یاد رہے کہ ٹرمپ پر دو بار قاتلانہ حملے کی کوشش ہو چکی ہے جس میں سے ایک بار پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران ان پر حملہ ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے اور گولی ان کے کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی تھی۔
یاد رہے کہ ایران نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل نہ کرنے کا واضح اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے واضح کیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنا نہیں چاہتا۔
Load/Hide Comments