جنگ بندی تجاویز اسرائیل مان لے

جنگ بندی تجاویز اسرائیل مان لے تو ہم بھی تیار ہیں، حماس

ویب ڈیسک: فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ایک سینیئر رہنما باسم نعیم کا کہنا ہے کہ اگر جنگ بندی تجاویز اسرائیل مان لے تو ہم بھی تیار ہیں کہ جنگ روک دیں، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ اسرائیل پر جارحیت کے خاتمے کے لیے دباؤ ڈالیں۔
رپورٹ کے مطابق باسم نعیم حماس کے سیاسی بیورو کے رکن ہیں، انہوں نے اس امر کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر جنگ بندی تجویز پیش کی گئی اور اس سلسلے میں پیش کردہ شرائط کا اسرائیل نے بھی احترام کیا تو حماس غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔
حماس رہنما کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ ہم امریکی انتظامیہ اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ غزہ میں اپنی جارحیت کو ختم کرے، ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ بندی تجاویز اسرائیل مان لے تو ہم بھی تیار ہیں کہ جنگ روک دیں

مزید پڑھیں:  طلبہ کو احتجاج پر اکسانے کاالزام ،پشاور کے تین اساتذہ کا تبادلہ کردیا گیا