ویب ڈیسک: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے خودکش ڈرونز کی تیاری کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق کم جونگ اُن نے ملک کے اَن مینڈ ایریئل ٹیکنالوجی کمپلیکس کی جانب سے تیار کردہ مختلف اقسام کے خودکش ڈرونز کے ٹیسٹ کا معائنہ کیا۔ یہ خودکش ڈرونز عملی طور پر ایک گائیڈڈ میزائل کی طرح کام کرتے ہوئے زمین اور سمندر میں موجود اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
سمالی کورین سربراہ کم جونگ ان نے جدید دور کی جنگوں میں ڈرونز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جلد از جلد اور بڑے پیمانے پر ڈورنز کی پیداوار کا حکم دیا۔ نسبتاً کم خرچ میں ٹینکوں اور دیگر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے باعث ڈرونز جنگوں میں ایک اہم ہتھیار سمجھے جانے لگے ہیں۔ یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں جاری جنگوں میں بھی ان کا بڑے پیمانے پر استعمال دیکھا گیا ہے۔
Load/Hide Comments