عمران خان سمیت تمام بے گناہ

عمران خان سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدی رہا کئے جائیں، اسد قیصر

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سیپکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے حکومت سے چند مطالبات ہیں جن مِیں مینڈیٹ واپسی کے ساتھ ساتھ یہ مطالبہ بھی ہے کہ عمران خان سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدی رہا کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کال دی ہے کہ اپنی حقیقی آزادی کیلئے پوری قوم نکلے گی، آپ نے دیکھ لیا، پاکستان میں آئین عملا معطل ہے، نا پارلیمان اور نا عدالت کی کوئی حثیت رہی ہے، اس وقت ملک عملا جنگل کا نظارہ پیش کر رہا ہے، جس کے پاس طاقت ہے، جس کے پاس ڈنڈا ہے، اس کے پاس اختیار ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمان جو سب سے معتبر ادارہ ہوتا ہے، اس پر حملہ ہوتا ہے، ایم این ایز کو گرفتار کیا جاتا ہے، ہمارے لیڈر کو جو جیل میں رکھا گیا ہے، انپر کوئی ایسا کیس نہیں جس میں ان کو اندر رکھا جائے۔ یہاں کسان رل رہا ہے، انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں کوئی سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں، ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ عمران خان سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدی رہا کئے جائیں، دوسرا مطالبہ ہے کہ ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے، تیسرا مطالبہ ہے ملک میں آئین اور قانون کا نفاذ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہمارا چوتھا مطالبہ ہے کہ افغانستان کے ساتھ ہماری تجارت کو جو بند کیا گیا ہے اس کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  فورسز کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں ،43دہشت گرد ہلاک