دہشت گردوں کے مکمل خاتمے

دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی :وزیرِاعظم

ویب ڈیسک: وزیرِاعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔
ضلع قلات کے علاقے شاہِ مردان میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیرِ اعظم نے چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے اور 4 کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی۔ انہوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 7 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
میاں شہباز شریف نے کہا کہ ملکی بقا کی خاطر افواج پاکستان کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی لازوال قربانیاں ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر ہونے والے حملے میں 7 اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  خون کا عطیہ کرنا