بشریٰ بی بی کی ملاقات

پشاور:بشریٰ بی بی کی انصاف سٹوڈنٹس اوریوتھ لیڈرز سے ملاقات، پیغام پہنچایا

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے انصاف سٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز سے ملاقات کی جس میں انہوں نے عمران خان کا پیغام پہنچایا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پشاور میں انصاف سٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کے ساتھ ملاقات کی ، ملاقات میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور سہیل آفریدی شریک تھے ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کو پہنچایا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمرانخان نوجوانوں سے بہت توقعات ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور میں پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس ہوئے۔
تمام اجلاسوں میں بانی پی ٹی آئی کے اہلیہ بشریٰ بی بی نے بات چیت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پی ٹی آئی عہدیداروں تک پہنچایا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاڈی چوک میں سینکڑوں شہادتوں کاکہنےوالوں سےاعلان لاتعلقی