شمالی غزہ اور لبنان بمباری

شمالی غزہ اور لبنان بمباری جاری : مزید 96افراد شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ اور لبنان پر بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں 96افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی کی جانب سے حملوں اور بمباری کے نتیجے میں مزید 37فلسطینی شہید ہوگئے، پناہ گزین الشاطئی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی جہاں درجنوں فلسطینیوں کے شہید ہونے اطلاعات ہیں ۔
دریں اثناء جنوبی غزہ اور خان یونس میں ایک ہفتے سے ایندھن کی قلت کا سامنا ہے جبکہ 12 لاکھ فلسطینی پانی سے بھی محروم ہیں اور کئی بنیادی سروسز معطل ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کے فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 59 افراد شہید اور 182 زخمی ہوگئے۔
ادھر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے لبنان کے شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے جہاں حملے میں طبی عملے کے 12 کارکن شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پاک افواج ملک کیخلاف ہرسازش ناکام بنا دینگی، جنرل عاصم منیر