ویب ڈیسک: ہنزہ میں مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 1مسافر جاں بحق جبکہ 15زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق حادثہ ناصر آباد پل کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد سوار تھے۔
حادثے میں ایک مسافر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 15زخمی ہو ئے ، لاش اور زخمیوں کو نگر سپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments