آئیڈیاز 2024 کیلئے تیاریاں مکمل

آئیڈیاز 2024 کیلئے تیاریاں مکمل ،55ممالک شریک ہوں گے

ویب ڈیسک: دفاعی نمائش آئیڈیاز2024کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، نمائش میں 55ممالک شریک ہوں گے ۔
نمائش کا آغاز کراچی ایکسپو سینٹر میں 19نومبر سے ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف باقاعدہ افتتاح کریں گے،جس میں55ملکوں سے 550سے زائد نمائش کنندگان سٹالز لگائیں گے۔
نمائش میں ترکیہ اور چین بھاری موجودگی کیساتھ شرکت کر رہے ہیں، ایران،اٹلی،برطانیہ پہلی بار نمائش میں شریک ہونیوالوں میں شامل ہیں، نئے شرکا کو پانچ ہزار سے زائد مہمانوں کی خصوصی توجہ ملنے کا امکان ہے۔
ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے زیر انتظام دفاعی نمائش 19 سے 22 نومبر جاری رہے گی۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ڈیپو کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر علی عادل اور ڈائریکٹر میڈیا کموڈور اعتزاز خالد نے کہا کہ نمائش کی افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی صنعتوں پر اہم سیمینار اور میٹنگز ہوں گی۔
رواں ایڈیشن میں ماضی کے برعکس زیادہ مندوبین ومبصرین شریک ہوںگے،لوکل پاکستانی کمپنیاں بھی نئی مصنوعات متعارف کرائیں گی۔
انہوںنے کہا کہ ایکسپو سنٹر کے دو ہال ترکش کمپنیوں اورایک چائنا کیلیے مختص ہے، جے ایف 17 طیارے سمیت دیگر ہتھیار نمائش میں رکھے جائیں گے،نمائش میں عالمی دفاعی صنعت کی جدید ترین ٹیکنالوجی ایک ہی چھت تلے دیکھنے کو ملے گی۔
نمائش میں شرکت کرنیوالے غیر ملکی وفود میں وزرائے دفاع، وزرا اور آرمی چیفس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اپوزیشن اتحاد کا فوجی عدالتوں کو اجازت دینے پر اظہار تشویش