خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم

نیوزی لینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم، ہزاروں ووٹ کاسٹ

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈکے شہر آکلینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے ووٹ کاسٹ کیا ۔
ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھی جس کے سبب ریفرنڈم کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا
خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی تھی،ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد نے بھارت کیخلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ ووٹنگ کیلئے لوگ پرجوش نظر آئے۔
انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ شرکا سے سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک سیخطاب بھی کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا، ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آئندہ برس 23 مارچ کو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی