ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب ، اہم فیصلوں کا امکان

ویب ڈیسک:وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل پیر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہائوس میں ہو گا ، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف اب تک کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد ، وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کی مثر شیئرنگ پر بھی غور ہو گا۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، اس کے علاوہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی