ویب ڈیسک: دفتر خارجہ نے مقامی انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی اپنے ترجمان سے منسوب خبر کی تردید کردی ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں مقامی انگریزی روزنامہ میں چھپنے والی وزارت خارجہ سے منسوب خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متعلقہ اخبار کے مدیران کے ساتھ رابطے میں ہیں
ترجمان نے کہا کہ اخبار کے مدیر سے ادارتی معیار اور صحافتی اخلاقیات پر بات چیت کر رہے ہیں،میڈیا کوچاہیئے کہ وزارت خارجہ سے منسوب کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے پہلے وزارت خارجہ سے تصدیق کر لیں۔
مقامی اخبار میں کانگریس ارکان کے خط پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان شائع کیا گیا ہے، ترجمان کے نام سے بیان میں شائع کیا گیا کہ کانگریس ارکان کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کو 50 کے قریب امریکی قانون سازوں نے خط لکھ کر امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 20 جنوری کو اپنی مدت صدارت ختم ہونے سے پہلے پاکستانی حکومت پر دبا ڈالیں کہ وہ عمران خان کے ساتھ دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔
Load/Hide Comments