حارث رؤف زیادہ وکٹیں

حارث رؤف ٹی 20میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف ٹی 20انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ٹی 20انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے سنگ میل آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے عبور کیا۔
میچ میں 4وکٹیں لینے والے حارث رؤف مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔
حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لیں۔ جو مشترکہ طور پر پاکستانی باؤلر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ شکار ہیں۔
قومی اسپنر شاداب خان بھی 96 اننگز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں، اس کے علاوہ حارث کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں، آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں کسی بھی غیر ملکی باؤلر کے بہترین اعدادوشمار ہیں۔
اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے نوان کلاسیکرا کے پاس تھا۔ جنہوں نے 2017 میں آسٹریلیا میں 31 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کل 2روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے