ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء اور معروف کاروباری شخصیت سابق سینیٹر الیاس بلور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر اور سینئر رہنماء الیاس احمد بلور کی نماز وزیر باغ پشاور میں ادا کی گئی ۔
نماز جنازہ میں سابق گورنر حاجی غلام علی ، سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی ، صوبائی وزیر سید قاسم علی شاہ ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ، سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین ، حاجی غلا م احمد بلور سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
نماز جنازہ میں ملک بھر سے کاروباری شخصیات کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے ۔
وزیر باغ پشاور میں نماز جنازہ کی ادائیگی سے پہلے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور جگہ جگہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والے کے لئے واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے ۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سابق سینیٹر الیاس احمد بلور کو آبائی قبرستان نزد سید حسن بادشاہ میں سپرد خاک کیا گیا ۔
Load/Hide Comments