ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے 9مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق حکومتی ویڈیزکو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ یہ کیا ایک ٹکڑا کہیں اور سے، دوسرا ٹکڑا کہیں اور سے نکالا گیا۔ حکومت پر یقین تو دور کی بات ہم تو اس حکومت کو مانتے ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کیا اس قسم کی فوٹیجز کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کہتی ہے؟ موبائل سے بنائی گئی ویڈیوز کو حکومت سی سی ٹی وی فوٹیجز کا نام دے رہی ہے۔
رہنماء پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ فوٹیجز کو ایڈٹ بھی درست طریقے سے نہیں کیا گیا اور یہ لوگ کیا عوام کو پاگل سمجھتے ہیں سی سی ٹی وی فوٹیجز کا مطلب کیا ہے؟، ہم جب بھی احتجاج کی کال دیتے ہیں اسلام آباد کنٹینرستان بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوٹ لکھپت میں قید پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے شکوے میں وزن ہے کیونکہ ان کی پارٹی کے لیے قربانیاں ہیں، پی ٹی آئی قیادت کو شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اسیران سے بھی ملاقات کرنی چاہیے۔
وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل میں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ خواجہ آصف ڈاکے کے مینڈیٹ کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھے ہیں وزیر دفاع وہی ہے جس کو ریحانہ ڈار نے انتخابات میں شکست دی تھی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کہا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کو ووٹ نہ کریں لیکن انہوں نے ووٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایشو کی بنیاد پر ہم اور جے یو آئی الگ الگ سیاست کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments