خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ

خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے ، آفتاب احمد شیرپاؤ

ویب ڈیسک: قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے ۔
چارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاؤکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے جبکہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی کے بجائے محض احتجاج اور دھرنوں تک محدود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں سمیت حکمران جماعتوں کا نیشنل ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے،آئینی ترامیم سے جوڈیشری حکومت کا ذیلی ادارہ بن چکا ہے ۔
سربراہ قومی وطن پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ کار فرما ہے محدود کارروائیاں دہشت گردی کا مستقل حل نہیں،روک تھا م کیلئے مسئلے کے تہہ تک جانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف بیرونی سازشوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ افعانستان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے بجائے بات چیت کرنی ہوگی ۔
آفتاب شیرپاؤ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے دھرنے اور احتجاج غیر جمہوری عمل ،ملک میں عدالتیں موجود ہیں مقدمات کا سامنا کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا