ویب ڈیسک: بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اپنے دو روزہ دورہ پاکستان پر25نومبر کواسلام آباد پہنچیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ہمراہ وفد بھی پاکستان آئے گا، بیلا روس کے صدر، صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر الیگزینڈر لوکاشینکو 2روزہ دورہ کر رہے ہیں۔
پاکستان بیلا روس ٹریڈ روڈ میپ 27-2025 پر دستخط کیے جائیں گے، زراعت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادویات سازی کے شعبوں میں 4مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
دونوں ممالک الیکٹرک وہیکل بسز کی پیداوار کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر غور کریں گے،زرعی مشینری و ٹریکٹر کی تیاری کی صنعت میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بیلا روس کے صدر کی ملٹری قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
Load/Hide Comments