پولیس چوکی پردستی بم حملہ

پشاور،بڈھ بیر میں پولیس چوکی پردستی بم حملہ ،ایک شخص زخمی

ویب ڈیسک: پشاورکے تھانہ بڈھ بیر کی حدود سفین چوکی پر نامعلوم دستی بم حملہ کیا گیا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پیش آیا جہاں سیفن پولیس چوکی پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا ۔
دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا جبکہ چوکی کے گیٹ کو بھی جزوی نقصان پہنچا ،دھماکے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل ظفر خان فوری موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔
جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرکے ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لئے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کردی گئی ۔

مزید پڑھیں:  فضائی آلودگی میں لاہور پھر سرفہرست، کراچی کا تیسرا نمبر