جنوبی وزیرستان میں دھماکہ

جنوبی وزیرستان میں دھماکہ،خاتون سمیت2افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں مسجد کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم ورسک بازار میں پیش آیا جہاں مسجد کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں مولانا مفتی اعجاز اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا گیا جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے آئی ڈی بم نصب کررکھا تھا ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی والے غزہ کی تصاویر لگا کر پراپیگنڈا کر رہے ہیں، طارق فضل چوہدری