پی ٹی آئی پشاور میں نئی تعیناتیاں

پی ٹی آئی پشاور میں عہدیداروں کے استعفوں کے بعد نئی تعیناتیاں

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پشاور کی جانب سے عہدیداروں کے استعفوں کے بعد نئی تعیناتیاں کردی گئیں ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی تحصیل سٹی ایسٹ پشاور کے عہدیداروں کے مستعفی ہونے کے بعد نئی تعیناتیاں کردی گئیں جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیاگیا ۔
پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رحمان جلال کو جنرل سیکرٹری فقیر محمد اور رفیع اللہ سینئر نائب صدور جبکہ نیک محمد کو نائب صدر تعینات کردیا گیا ۔
نئی تعیناتیاں پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم کی جانب سے کی گئی ہیں جس کا نفاذ فوری طور پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بنوں امن پاسون متاثرین کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان