ملزمہ ساس کا اعتراف

حسد اور نفرت میں بہو زارا کو قتل کیا، ملزمہ ساس کا اعتراف

ویب ڈیسک: سیالکوٹ میں اپنی بہو زارا کو قتل کرنے والے ملزمہ خالہ اور ساس صغراں نے اپنے جرم کا عتراف کرتے ہوئے کہا کہ بہو کو حسد اور نفرت میں قتل کیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صبا اور اس کا بیٹا قاسم بھی زیرحراست ہیں جبکہ مقتولہ زارا کے اغوا کی ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل کردی گئیں ۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمہ صغراں نے اعتراف کرلیا کہ حسد اور نفرت میں بہوکوقتل کیا، بہوپرلگائے گئے بالکل کردارکشی کے الزامات بھی جھوٹے تھے۔
صغراں کا پولیس کوبیان میں کہنا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوگئی سب میرا قصور ہے، میری بیٹی، نواسہ اور رشتے داربھی میری وجہ سے مصیبت میں پھنسے ہیں۔
دوسری جانب بہو کے قتل کیس کے مرکزی ملزم نوید کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ملزم نوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حمیرا مظفرکی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم نوید کوایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کیحوالے کردیا۔
صغراں ، یاسمین ، عبداللہ اور نوید کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں اب تک چار ملزمان گرفتار اور دو زیرحراست ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور اے پی سی صوبائی حکومت کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ،شوکت یوسفزئی