ویب ڈیسک: بی آر ٹی سٹیشن گلبہار میں واش رومز کی ناگفتہ بہہ حالت کے باعث گندا پانی انڈر گرائونڈ راہداری میں ٹپکنے لگا ۔
تفصیلات کے مطابق بی آر ٹی سٹیشن گلبہار میں واقع واش رومز کی ناگفتہ بہہ حالت کے باعث گندا پانی انڈر گرائونڈ کی راہداری میں ٹپکنے لگا جس کے باعث مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
گندا پانی ٹپکنے کے باعث مصروف ترین انڈر پاس سے گزرنے والے مسافروں کے کپڑے خراب ہونے لگے جبکہ نمازیوں کے لئے بھی گندگی اور ناقص انتظامات پریشانی باعث بن رہے ہیں ۔
صورتحال اتنی خراب ہو چکی ہے کہ اکثر اوقات مسافر گندگی سے بچنے کے لیے اسٹیشن کی ریلنگ کے اوپر سے گزرتے ہوئے نظر آتے ہیں جوکہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ کئی دنوں سے جاری ہے لیکن بی آر ٹی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
متاثرہ مسافروں نے بی آر ٹی انتظامیہ سے فوری طور پر مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا ۔
Load/Hide Comments