ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو ذمہ داری سونپ دی ۔
دو روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے، نہ معاہدے پر عمل ہورہا ہے، وہ 26 ویں ترمیم میں مصروف تھے اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دے دی۔
اس سلسلے میں وزیراعظم نے پاکستان بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ذمہ داری سونپ دی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطوں کا حکم دے دیاگیا۔
ن لیگ کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ پیپلز پارٹی اہم اتحادی ہے، کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے یہ تحفظات پیدا ہوسکتے ہیں لیکن نائب وزیر اعظم جلد ہی اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔
Load/Hide Comments