عمران خان اپنے بچوں کو بھی

عمران خان اپنے بچوں کو بھی جلسے کیلئے لندن سے بلائیں،وزیردفاع

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے بچوں کو بھی جلسے کی کامیابی کے لئے لندن سے بلائیں۔
سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی 24 نومبر کے جلسے کے لئے پانچ ہزار سے بیس ہزار تک شرکا کی شرکت یقینی بنانے کیلئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈروں کے ذمہ داری لگا رہی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جلسے کی حتمی کامیابی کیلئے بانی پی ٹی آئی اپنے 3عدد بچے لندن سے بلائیں اور بشری بی بی بھی اپنے بچے، بچیاں اور پوتے، پوتیاں، نواسے، نواسیوں کی شرکت لازم بنائیں، شرکا اور خرچے کا بوجھ کچھ خود بھی اٹھائیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ساری عمر ہو گئی ہے مفت بری اور نوسر بازی کرتے ہوئے، صرف اپنے کاز کے ساتھ کمٹمنٹ کا اظہار کریں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف رہنما شہریار آفریدی کی 21روزہ راہداری ضمانت منظور