ویب ڈیسک: وزیراعظم کی ناسازی طبیعت کے باعث ایپکس کمیٹی اجلاس موخر کر دیا گیا، تاہم اس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس کیلئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر آج ہونے والا ایپکس کمیٹی اجلاس مؤخر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعیت خرابی کے باعث اجلاس مؤخر کیا گیا ہے، اجلاس کی نئی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائے گا۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری و صوبائی وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی.
اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورت حال، صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور کرنا ایجنڈے میں شامل تھا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم کی ناسازی طبیعت کے باعث ایپکس کمیٹی اجلاس موخر کر دیا گیا، تاہم اس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس کیلئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments