تحریک انصاف کو جلسے کیلئے

تحریک انصاف کو جلسے کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں،علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین ایپکس کمیٹی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کشیدگی کے بارے مِیں اعلیٰ قیادت سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں. وزیراعلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو جلسے کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں.
علی امین گنڈاپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان جاری کشید گی تحریک انصاف اور ملک کے مفاد میں نہیں، ایسے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کا احترام ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، وہ اییکس کمیٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کشیدگی پر بات کریں گے، وہ 24 نومبر کے احتجاجی مارچ پر بھی بات کیلئے تیار ہیں۔
سردار علی امین گنڈاپور نے بتایا ہے کہ احتجاجی مارچ کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں تاہم جب امن عامہ کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر بات کی جانی ہے تو عمران خان اور پی ٹی آئی کو درپیش صورتحال پر بھی اس میں تبادلہ خیال ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کشیدگی کسی کے بھی حق میں نہیں.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس آج طلب کر لیا گیا، 22 نکاتی ایجنڈا جاری