غزہ پر اسرائیل کی بدترین دہشتگردی

لبنان اور غزہ پر اسرائیل کی بدترین دہشتگردی، 160سے زائدافراد شہید

ویب ڈیسک: لبنان اور غزہ پر اسرائیل کی بدترین دہشتگردی کے دوران 160 سے زائد افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ، اسرائیلی افواج کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت اور دیگر شہروں میں رہائشی عمارتوں، گرجا گھروں، طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، اس دوران 60 سے زائد افراد جام شہادت نوش کر گئے، غزہ کے علاقوں نصیرات اور آس پاس کے علاقوں پر بھی شب خون مارتے ہوئے 100 سے زائد افراد شہید کر دیَے۔ اس دوران متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے۔
صیہونی افواج کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران لبنان میں 145 سے زیادہ مقامات پر بمباری کی گئی۔ اس دوران جہاں ایک طرف 60 سے زائد افراد شہید ہوئے وہیں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، عمارتیں بھی کھنڈر بن گئیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت اور دیگر شہروں میں رہائشی عمارتوں، گرجا گھروں، طبی مراکز کو نشانہ بنایا۔ اس دوران ایک شامی فوجی اور حزب اللہ کے 60 سے زائد افراد شہید ہو گئے۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل میں راکٹ حملے کئے جس سے کئی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم اس سے ہونے والے نقصانات کی جانکاری نہ مل سکی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر حملوں میں بھی اضافہ دیکھا جانے لگا ہے، صیہونیوں نے غزہ کے علاقوں بیت لاحیہ، نصیرات اور بُریج پناہ گزین کمیمپوں پر وحشیانہ بمباری کی جس میں 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔
حزب اللہ کے ساتھ ساتھ حماس نے بھی اسرائیلی فوج کے خلاف بھرپور کارروائی کی، شمالی غزہ میں حماس نے اسرائیلی فوج پر جوابی وارکرتے ہوئے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا، کئی اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے۔ یاد رہے کہ لبنان اور غزہ پر اسرائیل کی بدترین دہشتگردی کے دوران 160 سے زائد افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے . اس دوران انہیں شدید مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا.

مزید پڑھیں:  فنڈز کیلئے 75 سے زائد تحصیل کونسلوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا