ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 24نومبر کے احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں، اس دن احتجاج کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کیلئے بندوبست کر رکھا ہے، یہ رکاوٹیں نوجوانوں کے عزم کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہونگی۔ حکومت حماقت نہ کرے، پہلے کی طرح اب کی بار بھی رکاوٹیں عبورکر کے اسلام آباد پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 24نومبرکے احتجاج کی راہ میں کھڑی رکاوٹیں ہٹانے کے لئے پورا بندوبست ہے، جعلی حکومت رکاوٹیں کھڑی کرنے میں اپنی توانائیاں صرف نہ کرے، تاریخ گواہ ہے کہ پہلے بھی رکاوٹیں عبور کر کے اسلام آباد پہنچے تھے اور اب کی بار بھی یہ رکاوٹیں عبور کر کے پہنچیں گے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کنٹینرزعوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیواریں ثابت ہوں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں قافلہ اسلام اباد پہنچے گا، اب کی بار خیبر پختونخوا کے نوجوانوں نے بانی پی ٹی آئی کو نکالنے کا مکمل تہیہ کر رکھا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک واپسی کی کوئی گنجائش نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات میں سردست بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی سمیت مینڈیٹ کی واپسی ہے۔ 24نومبر کے احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں، اس دن احتجاج کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کیلئے بندوبست کر رکھا ہے.
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے، اس دن ملک بھر سے ایک ساتھ احتجاج کی پلاننگ کی گئی ہے. خیبر پختونخوا سے احتجاج کا قافلہ علی امین گنڈاپور جبکہ پنجاب کا قافلہ حماد اظہر لیڈ کرینگے. اس سے قبل بشری بی بی نے پنجاب سے بھی تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو خیبرپختونخوا طلب کیا تھا تاکہ اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا سکے، اور ان سب کو عمران خان کا پیغام دیا جا سکے.
Load/Hide Comments