ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں دھماکہ سے بچی سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک مکان میں بم دھماکہ ہوا، اس دوران بچی سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ ریفر کر دیا گیا۔
واقعہ کے بعد تھانہ لدھا سے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئِی اور اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی، پولیس دھماکہ کس طرح اور کیسے ہوا، اس حوالے سے بھی جانکاری کے حصول کیلئے تفتیش میں مصروف ہے۔
Load/Hide Comments