عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج ہیں، رپورٹ پیش

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں مقدمات کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران اسلام آباد پولیس نے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کے ذریعے عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں مقدمات کی حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 62 مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے گزشتہ سماعت پر مقدمات کی زبانی تفصیل بتائی تھی جس پر عدالت نے حتمی رپورٹ پیش کرنےکا حکم دیا تھا۔
عمران خان کی بہن نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے وارنٹ اسلام آباد پولیس نے حاصل کرلئے