بشری بی بی کیخلاف کوئی کیس

خیبرپختونخوا میں ‏بشری بی بی کیخلاف کوئی کیس یا انکوائری نہیں، نیب

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ میں نیب کی جانب سے بشریِ بی بی کے کیسز کے حوالے سے رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے، رپورٹ مِیں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف کوئی کیس یا انکوائری نہیں۔
بشری بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیل کے لیے کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے مختلف اداروں اور محکموں سے رپورٹ طلب کی ہے۔ یاس رہے کہ عدالت میں نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ‏صوبہ خیبرپختونخوا میں بشری بی بی کیخلاف کوئی کیس یا انکوائری نہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈیوٹی سے معذرت کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع