ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی قرار دینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وی پی این کا شریعت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میری رائے ہے کہ وی پی این کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کا بنتا ہی نہیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے خواہ مخوا اس معاملے پر اپنی رائے دی ہے، جو حکومت کو فائدہ پہنچانے کی بجائے الٹا تنقید کا نشانہ بن رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل حکام کو چاہیے تھا کہ اس رائے کا اظہار کرنے سے پہلے کسی سے مشورہ کر لیتے، میں سمجھتا ہوں کہ وی پی این کا شریعت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے اسے خواہ مخواہ شرعی اور غیر شرعی کے چکر میں ڈال دیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا میں دعوے سے کہتا ہوں کہ وی پی این کا استعمال غیر شرعی نہیں ہے، اس پر کوئی گناہ یا سزا نہیں ہو گی، آپ بے دھڑک وی پی این کا استعمال کریں۔
Load/Hide Comments