شاہ محمود قریشی سمیت 21ملزمان پر

9مئی کیس، شاہ محمود قریشی سمیت 21ملزمان پر فردجرم عائد

ویب ڈیسک: 9 مئی کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 21ملزمان پر فردجرم عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 9مئی کی منصوبہ بندی کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی سمیت 21ملزمان پر فردجرم عائد کردی گئی۔9مئی کیس کے حوالے سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج نے سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق منصوبہ بندی کے الزام میں تھانہ ریس کورس میں درج مقدمہ میں شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت 21 ملزمان پر پر فرد جرم عائد کردی اور آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 9مئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام