ویب ڈیسک: توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ سمیت عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ س دوران بشریٰ بی بی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عمران خان کو عدالتی حکم کے باوجود ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے توشہ خانہ رسیدوں کی جانچ پڑتال کے لیے وقت مانگا، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عبوری ضمانت میں 7 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
یاد رہے توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ملزم نامزد ہیں، اس کے ساتھ ہی عمران خان احتجاج اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات کے تحت 5 دیگر مقدمات میں نامزد ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ سمیت عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔
Load/Hide Comments