حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف

صیہونی بمباری سے حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید ہو گئے

ویب ڈیسک: بیروت میں فضائی بمباری کرتے ہوئے اسرائیلی افواج کے ہاتھوں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے بیروت میں راس البنع پر فضائی حملے کیے، اس دوران حزب اللہ کے اعلیٰ میڈیا ریلیشنز افسر محمد عفیف جام شہادت نوش کر گئے۔ محمد عفیف کو 1980ء کی دہائی کے اوائل میں حزب اللہ کے قیام کے بعد سے اس کی صفوں میں ایک نمایاں شخصیت سمجھا جاتا تھا۔ میڈیا میں الحاج محمد عفیف کے نام سے خاص شہرت رکھتے تھے۔
حزب الہ کے ترجمان محمد عفیف شہید نے ان بحرانوں سے نمٹنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا جن سے یہ تنظیم گزشتہ برسوں کے دوران اپنے مرکزی عہدیدار کے طور پر گزری۔ محمد عفیف لبنانی انتخابات میں حزب اللہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی سطح پر بھی خاصے متحرک رہے۔ ان کی قیادت میں حزب اللہ نے لبنانی پارلیمنٹ میں نشستیں حاصل کیں۔
اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے آغاز کے بعد سے محمد عفیف تنظیم کے میڈیا ترجمان کے طور پرسامنے آئے، انہوں نے ہمیشہ بیروت کے جنوبی مضافات کے مرکز سے اور اسرائیلی بمباری سے متاثرہ علاقوں میں براہ راست پریس کانفرنسز کی ہیں۔ شہید عفیف حزب اللّٰہ کے میڈیا پیغام کو مؤثر طریقے سے پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔یاد رہے کہ بیروت میں فضائی بمباری کرتے ہوئے اسرائیلی افواج کے ہاتھوں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: شرقی کی حدود میں ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا