ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر اس سلسلے میں بھارت کو تحفظات ہیں تو وہ ہم سے بات کرے۔ یاد رہے کہ پاکستانی میںچمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے.
میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں ںے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کا ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے جو مقررہ وقت پر پورا ہو جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ تمام انکلوژرز قائم رہیں گے، کوئی انکلوژر ختم نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے، باقی باتیں ثانوی ہیں، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ہمارا رابطہ صرف آئی سی سی ہے، اور ان کی جانب سے ہی جواب کے منتظر ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے حوالے سے اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے ،ہم بھارت کے تحفظات دور کریں گے۔ مجھے سب اچھے کی امید ہے، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور رہیں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جلد چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا ، ہمیں اپنا کام مکمل کرنا ہے اس لیے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے۔
Load/Hide Comments