سنیچنگ میں ملوث گینگ گرفتار

پشتخرہ پولیس کی بڑی کاروائی، سنیچنگ میں ملوث گینگ گرفتار، اسلحہ برامد

ویب ڈیسک: پشتخرہ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سنیچنگ میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا، موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی گرفتار شدگان سے برآمد کر لیا۔
ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کا کہنا تھا کہ سرکاری اہلکاروں کے روپ میں پراپرٹی ڈیلر مجاہد خان سے بھاری رقم چھیننے والا خطرناک گینگ بے نقاب کرتے ہوئے سنیچنگ میں ملوث گینگ کے تین ملزمان کامران، اسماعیل اور نجیب گرفتار کر لئے۔
ایس پی کینٹ ڈویژن کے مطابق ملزمان شاہ کس ، پشتخرہ اور شیخ محمدی کے رہائشی ہیں، کارروائی کے دوران 87 لاکھ، 55 ہزار نقدی، مسروقہ موٹر کار اور واردات میں استعمال شدہ ویگو گاڑی، موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ خطرناک گینگ نے پچھلے ماہ علاقہ سربند میں سرکاری اہلکاروں کے روپ میں پراپرٹی ڈیلرسے موٹر کار اور نقد رقم چھین لی تھی، واقع سے متعلق پراپرٹی ڈیلر مجاہدخان کی مدعیت میں 7 اکتوبر 2024 کو تھانہ سربند پولیس راہزنی کی رپورٹ کی گئی تھی۔
ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کا کنہا تھا کہ ایکٹنگ ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل کی نگرانی میں خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط اور ٹیکنیکل بنیادوں پر جامع تفتیش کرتے ہوئے منظم راہزن گینگ کا سراغ لگا لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گینگ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے کہ پشتخرہ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سنیچنگ میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا، موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی گرفتار شدگان سے برآمد کر لیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کیلئے کھو سکتا ہے، حماس