ویب ڈیسک: 22 سال بعد کینگروز کو ان کے دیس میں ہرا کر کارنامہ انجام دینے والی قومی ٹیم ٹی 20 سیریز میں ناکام رہی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز کا بدلا لےلیا۔ ٹی 20 سیریز میں آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کر دیا
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ ہوبارٹ میں کھیلا گیا جہاں قومی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ان کا فیصلہ ٹیم کیلئَے زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا، قومی ٹیم مقرر 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی، اور 117 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے کیا لیکن صاحبزادہ فرحان صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، جبکہ ون ڈاون پوزیشن پر آنے والے حسیب اللہ 24 رنز بنا کر چلتے بنے۔
دوسرے ٹی 20 میں ففٹی سکور کرنے والے عثمان خان صرف 3 رنز تک ہی وکٹ بچا سکے، کپتان سلمان علی آغا 9 گیندوں پر ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ دوسری طرف سابق کپتان بابر اعظم کی وکٹیں41 رنز پر ایڈم زمپا نے بکھیر دیں۔ عرفان خان بھی صرف 10 رنز کے مہمان ٹھہرے، جبکہ عباس محض ایک رن بنا سکے۔
پاکستان کی 116 رنز پر یکے بعد دیگر 8 ویں اور نویں وکٹ گری۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3، سپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے 2،2 جبکہ ناتھن ایلس اور بارٹلیٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں میزبان پاکستان کا دیا گیا 118 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 12 ویں اوور میں حاصل کر کے پاکستان کو سیریز میں کلین سویپ شکست دے کر آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز کا بدلا لےلیا.
Load/Hide Comments