وی پی این رجسٹریشن

وی پی این رجسٹریشن کیلئے مزید 2ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لئے مزید 2ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لئے30نومبر تک مہلت دی جائے گی،یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کیخلاف کریک ڈائون شروع کیا جائے گا۔
پی ٹی اے ذرائع کا موقف ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں جس سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں وی پی این ابھی چل رہا ہے بند نہیں ہوا، وی پی این کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی کیونکہ عام آدمی، فری لانسرز اور کمپنیوں کو وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2016 میں وی پی این رجسٹریشن کی پالیسی بنی تھی، ہم نے وی پی این کی ابھی دوبارہ رجسٹریشن شروع کی ہے اور اب تک 25 ہزار وی پی این کی رجسٹریشن کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی: طلباء یونین کی بحالی سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور