ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے پارٹی میں عہدہ اور پارٹی ٹکٹ 24نومبر کے احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں عہدہ اور پارٹی ٹکٹ احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط کر دیا گیا اس حوالے سے بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ احتجاج میں اہم کردار ادا کرنے والوں کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ہدایت کی ہے کہ ہر صورت اسلام آباد پہنچنا یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی ٹکٹ اور عہدے دینے کے بیان پر پی ٹی آئی اراکین، صوبائی وزرا اور رہنماں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے کسی کو عہدوں اور ٹکٹوں کی پیشکش نہیں کی اور نہ مشروط کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تحریکیں لالچ سے نہیں بلکہ جذبے سے چلتی ہیں، پی ٹی آئی کے ورکرز نے پہلے بھی تحریکیں بغیر لالچ کے چلائیں۔
Load/Hide Comments