تمام پاکستانیوں کو نکلنے کی دعوت

عمران خان نے تمام پاکستانیوں کو نکلنے کی دعوت دی ہے، علیمہ خان

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام پاکستانیوں کو 24نومبر کو باہر نکلنے کی دعوت دی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا آٹھ فروری کو آپ نے ووٹ ڈالا لیکن انہوں نے آپ کو باہر نکال دیا اور چوروں کو پارلیمنٹ میں بٹھا دیا گیا،لہٰذا 24نومبر کو اپنے بچوں کے لیے باہر نکلیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے تین ستون ہیں، ایک میڈیا، دوسرا جوڈیشری اور تیسرا عوام ہے، تینوں ستون کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے بھی خصوصی پیغام بھیجا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ سب سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں کو احساس ہونا چاہیے۔ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے لیے نکلیں، ہم پر جو ظلم ہو رہا ہے اس کے خلاف نکلنا ہے اور باہر نکل کر بتائیں یہ نظام قبول نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  عزیز میاں قوال کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے