ویب ڈیسک: مالاکنڈ کے علاقہ تھانہ بائزئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو چچا زاد بھائیوں کو قتل کردیا ۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ مالاکنڈ کی تحصیل تھانہ بائزئی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو چچا زاد بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
نامعلوم مسلح افراد واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محسن ولد حسن غنی اور سلیمان ولد فضل غنی ساکنان گل بابا کے نام سے ہوئی ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مالاکنڈ لیویز کے دستے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
لیویز ذرائع کاکہناہے کہ واقعہ کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم واقعے کی باریک بینی کے ساتھ تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
Load/Hide Comments