اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ

اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، مذہبی و سیاسی اجتماع پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بار پھر دفعہ 144نافذ کردیا گیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسلام آباد میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے کے علاوہ مذہبی، سیاسی یا کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کی گئی تھی جو گزشتہ روز 17نومبر کو ختم ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی حتمی کال دی ہوئی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت تیاریوں میں مصروف ہے۔
احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی خاصی متحرک نظر آرہی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  دیربالا، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق